سوہاوہ شہر کے بس اڈوں کا برا حال، سہولیات کا فقدان، انتظامیہ خاموش تماشائی

سوہاوہ شہر کے بس اڈوں کا بُرا حال، انتظامیہ خاموش تماشائی، ہر سال کروڑوں روپے کی نیلامی لیکن دن بدن سہولیات کا فقدان، اربابِ اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے بس اڈے کھنڈر کا منظر پیش کرنے لگے، شدید گرمی میں نہ ہی دھوپ سے بچنے کا انتظام اور نہ ہی بیٹھنے کی کوئی جگہ اور بارش کے موسم میں مسافروں کا بُرا حال ہے۔ مسافر سخت دھوپ میں کھڑے ہو کر کئی کئی گھنٹے گاڑیوں کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔
لا وارث تحصیل سوہاوہ میں یہ مسئلہ کئی سالوں سے پیش ہے جبکہ دوسری جانب عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہر سال کروڑوں روپے کی نیلامی ہوتی ہے اور سارا پیسہ میونسپل کمیٹی میں جاتا ہے جبکہ بس اڈے کی کوئی مرمت کی جائے یا مسافروں کے لیے چھاؤں کا بندوست کیا جائے۔ انتظامیہ کے سر پر کوئی جوں بھی رینگی ہو، انتظامیہ کو صرف بس سٹاپ کی بولی لگانے اور پیسے کمانے کا طریقہ آتا ہے باقی مرمت جائے بھاڑ میں۔
مسافروں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تاکہ انتظامیہ سوہاوہ مسافروں کو اِس اذیت سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔