سوہاوہ کے قریب بریک فیل ہونے سے ٹرک کی ٹرک سے ٹکر، ٹرک ڈرائیور جاں بحق

0 155

سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ بکڑالہ پل کے مقام پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے ایک ٹرک دوسرے ٹرک کے ساتھ جا ٹکرایا ،ایک شخص جاں بحق ، ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی میت کوہسپتال منتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ بکڑالہ پل کے مقام پر تیز رفتار ٹرک کی اچانک بریک فیل ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر آگے جانے والے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر دے ماری جس سے ٹرک میں سوار نور خان ولد ریحام خان سکنہ ترنول پھاٹک راولپنڈی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی میت کو ہسپتال منتقل کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.