ڈومیلی پولیس کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ اور پٹرول برآمد

0 96

ڈومیلی: ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور غیرقانونی پٹرول فروخت کرنے والوں کیخلاف تھانہ ڈومیلی پولیس کی کارروائیاں، ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوہدری ناصر اور ان کی ٹیم نے تین ناجائز اسلحہ رکھنے والے چوآسیدن شاہ کے رہائشیوں کو گرفتار کیاجبکہ ایک ڈھانگری ڈھیرو میں غیرقانونی پٹرول فروخت کرنے والے شخص کوگرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر باجوہ کی ہدایات پر ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوہدری ناصر محمود اور ان کی ٹیم نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور غیرقانونی طریقے سے پٹرول فروخت کرنے والوں کیخلاف اہم کارروائیاں کی جس میں دوران گشت تین ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان وقار یونس ولد محمدعمران ساکن وہالی زیر تحصیل چوآسیدن شاہ ضلع چکوال، ابوبکر ولد مظفر حسین قوم قصائی ساکن وہالی زیر تحصیل چو آسیدن شاہ ضلع چکوال، محمد الیاس ولد زرین گل قوم پٹھان ساکن وہالی زیر تحصیل چوآسیدن شاہ ضلع چکوال کوگرفتار کیا۔

تینوں ملزمان کے پاس کوئی لائسنس یا اجازت نامہ نہیں تھا۔ ان کے علاوہ مخبرکی اطلاع پر پولیس نے ڈھانگری ڈھیرو میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی پٹرول فروخت کرنے والا شخص جمیل یٰسین ولد محمد یٰسین ساکن ڈھیرو ڈھانگری کو گرفتار کرلیا ان کی دوکان سے لیٹر والی پٹرول کی بیس بوتلیں برآمد ہوئی۔

تھانہ ڈومیلی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ڈی پی او جہلم کا کہناہے کہ کسی غیرقانونی کام کو نہیں ہونے دیں گے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا افراد کیخلاف کارروائی جاری رہیں گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.