سوہاوہ میں آٹا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 900 آٹے کے تھیلے برآمد

0 97

سوہاوہ: تھانہ سوہاوہ پولیس اور محکمہ فوڈ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آٹے سے لدا ٹرک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، گرفتار ملزم کی شناخت بنارس علی ولد لیاقت علی ڈاکخانہ بھرانوالہ تحصیل پھالیہ سے ہوئی۔

مزید دریافت کرنے پر ڈرائیور نے بتایا کہ اٹا ڈنگہ روڈ سے لوڈ کیا ہے اور KPK لے جا رہا ہوں آٹے کے متعلق دریافت کرنے پر اس کے پاس کوئی کاغذات موجود نہ تھے۔

ملزمان کے قبضہ سے 900 آٹے کے تھیلے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزمان آٹے کا ٹرک پنجاب سے کے پی کے سمگل کر کے لے جا رہا تھا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ غیر قانونی گندم اور آٹے کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.