الخدمت فاؤنڈیشن سوہاوہ کی جانب سے 200 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

سوہاوہ: الخدمت فاؤنڈیشن سوہاوہ کی جانب سے تیسرے مرحلے میں مستحقین خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کیلئے پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن سوہاوہ کی جانب سے اب تک دو سو سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کر چکی ہے۔
رمضان راشن پیکج میں آٹا،چینی،دالی،گھی،مصالحہ جات،کجھور،بیسن اور دیگر اشیاء ضرورت شامل تھی۔ راشن جماعت اسلامی کے امیدوار این اے 60 سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔
اس موقع پر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن جہلم، پنڈدادنخان اور دینہ کے بعد اب سوہاوہ میں بھی مستحقین میں راشن تقسیم کیاگیا۔ اس بابرکت ماہ رمضان میں سب کو چاہیے کہ اپنے اردگرد ضرورت مندوں کا خیال رکھیں اور ان کی مدد کریں۔
انہوں نے کہا کہ اس مہنگائی میں سفید پوش افراد کو ایک وقت کاکھانا ملنامشکل ہوچکا۔ اکثر پانی پر روزہ رکھتے ہیں ہماری مدد کرنے سے وہ ماہ رمضان کو اچھے طریقے سے گزار سکیں۔