تھانہ سوہاوہ کے مشہور قتل کیس کا فیصلہ، ملزم کو قتل کے جرم میں 2 بار سزائے موت

0 127

سوہاوہ پولیس کی موثر تفتیش، قتل کے مقدمہ میں معزز عدالت کے جج چوہدری عامر ضیاء ASJ صاحب سوہاوہ نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔

ملزم جہانزیب کو سال 2018ء میں گرفتار کیا گیا،ملزم کو قتل کے جرم میں 2 بار سزائے موت کی سزا کا حکم سنایا گیا،جہلم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سنگین مقدمہ میں ملوث ملزمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انوسٹی گیشنز اور لیگل ٹیموں کو شاباش دی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.