سوہاوہ میں اے این ایف کی کارروائی، 2 ٹرکوں سے 47 کلو منشیات برآمد

0 79

سوہاوہ: اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کیخلاف کارروائیاں ملک بھر میں جاری ہیں، اے این ایف نے ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں 2 ٹرکوں سے 46 کلو منشیات برآمد کر لی۔

اے این ایف حکام کے مطابق قیمتی منشیات کو ٹائلوں اور کپڑوں کی آڑ میں خیبرپختونخوا سے لاہور سمگل کیا جا رہا تھا۔ اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر سوہاوہ کے قریب مشکوک ٹرکوں کو روکا، ایک ٹرک سے 27کلو 600گرام چرس جبکہ دوسرے ٹرک سے 19کلو 200گرام افیون برآمد ہوئی ہے۔

اے این ایف حکام کاکہنا ہے کہ 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کا تعلق خیبر سے ہے۔ اے این ایف نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.