سوہاوہ میں کار اور ٹرک کے درمیان تصادم، 2 خواتین جاں بحق، 6 افراد شدید زخمی

سوہاوہ میں کار اور ٹرک کے درمیان تصادم، 2 خواتین جاں بحق، 6 افراد شدید زخمی، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ پنڈمتے خان پر اسلام سے سیالکوٹ جانے والی فیملی کی کار حادثے کا شکار ہو گئی، تیز رفتار کار نے مزدہ ٹرک کو پیچھے سے ٹکر مار دی ۔
حادثہ کے نتیجہ میں 32 سالہ حفضہ زوجہ وقاص اور 18 سالہ سنا دختر طارق موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ 35 سالہ وقاص ولد طارق، 4 سالہ ارحم ولد وقاص، 20 سالہ سمیرا دختر طارق، 2 سالہ احمد ولد وقاص، 8 سالہ رافع ولد رحمٰن اور 9 سالہ محب ولد وقاص شدید زخمی ساکنائے سیالکوٹ ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر جاں بحق اور زخمی افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا۔