رسولپور ٹورنامنٹ: چوہدری برادرز لبانہ ہیل نے جیت لیا، تھلہ چوہدریاں کی ٹیم کو شکست

0 77

ڈومیلی کے علاقہ رسولپور میں 2 تحصیل اوپن 4 انٹر ویلج سپر 6 ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا۔

ٹورنامنٹ ڈومیلی کرکٹ کمیٹی کے ماتحت کھیلا گیا جس میں تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ سے بائیس ٹیموں نے حصہ لیا، دن بھر شائقین کی بڑی تعداد میچ سے لطف اندوز ہونے کیلئے گراؤنڈ میں موجود رہی، کھلاڑیوں نے چھکے چوکے لگا کر خوب داد وصول کی۔

فائنل راؤنڈ میں تھلہ چوہدریاں اور چوہدری برادرز لبانہ ہیل کی ٹیم مدمقابل ہوئی، سنسنی خیز مرحلے کے بعد چوہدری برادرز نے تھلہ چوہدریاں کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل جیت لیا۔

چوہدری برادرز لبانہ ہیل کے کھلاڑیوں نے سارہ دن عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا جس میں وارث چاند، شجاع گاٹی اور کاشی لیفٹی نے عمدہ پرفارمنس دیکھائی، فائنل جیتنے کے بعد ٹیم سپوٹرز اور کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا، جیتنے والی ٹیم کو نقد انعام اور خوبصورت ٹرافی سے نوازا گیا اور انتظامیہ نے کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.