شہریوں کے مسائل کا تھانہ کی سطح پر حل یقینی بنایا جائے۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

سوہاوہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے سوہاوہ خدمت مرکز اور تھانہ کے ریکارڈ اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی پی او جہلم نے ہدایت کی کہ تھانہ کی سطح پر مسائل کے حل یقینی بنایا جائے، زیر تفتیش سنگین نوعیت کے مقدمات کو یکسو کرنے اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کا حکم دیا، مجموعی طور پر صفائی کی حالت کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
ڈی پی او جہلم نے خدمت مرکز سٹاف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خدمت مرکز میں آنے والے شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور بہترین سہولیات فراہم کریں، پولیس کی کارکردگی جانچنے کیلئے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔