تھانہ ڈومیلی میں پبلک سروس ڈیلیوری کو موثر اور یقینی بنایا جائے۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

0 77

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ تھانہ ڈومیلی اور چوکی کسیال کے فرنٹ ڈیسک، حوالات، ریکارڈ اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

تھانہ میں موجود افسران اور شہریوں سے ملے اور ان کے مسائل دریافت کئے، ڈی پی او جہلم نے اشتہاری مجرمان کی جلد گرفتاری اور زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کرنے کا حکم دیا۔

ڈی پی او جہلم نے افسران کو ہدایت کی کہ تھانہ بنیادی یونٹ ہے شہریوں کے مسائل کا تھانہ کی سطح پر حل یقینی بنایا جائے، ایس ایچ او اور محرر کو دفاتر، حوالات، رہائشی کمروں اور واش رومز کی صفائی کو بہتر بنانے کی ہدایت دی، ایف آئی آر کے بروقت اندراج اور میرٹ پر تفتیش کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ڈی پی او جہلم نے مزید کہا کہ پبلک سروس ڈیلیوری کو موثر اور یقینی بنایا جائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.