ڈومیلی میں نامعلوم چور حساس ادارے کے ملازم کے گھر سے طلائی زیورات لوٹ کر فرار

ڈومیلی: تھانہ ڈومیلی کی حدود میں نامعلوم چور حساس ادارے کے ملازم کے گھر سے طلائی زیورات لوٹ کر فرار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی پولیس کو ایک حساس ادارے کے ملازم نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہم عرس پر فیملی کے ہمراہ چلے گئے، جب صبح واپس آئے تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور گھر میں کپڑے بکھرے ہوئے تھے۔ دو عدد زنانہ انگوٹھیاں، گانی سیٹ اور دو عدد کانٹے غائب تھے جو نامعلوم چور لے کر رفو چکر ہوگئے۔
پولیس تھانہ ڈومیلی کرائم سین یونٹ کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرکے مقدمہ درج کرلیااور مزید تفتیش شروع کر دی۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل بڑاگواہ میں بھی چوری کی واردات ہوئی جس کے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔