سوہاوہ کے طالبعلم محمد آذان نے کلاس اور سکول سے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

سوہاوہ کے نواحی علاقہ ڈھوک امب میں قائم نجی سکول کی سالانہ تقریب انعامات تقسیم کا انعقاد کیاگیا جس میں سوہاوہ کے سینئر صحافی ڈاکٹر امتیاز چوہدری کا صاحبزادہ محمدآذان نے کلاس ون سے اور پورے سکول سے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔ محمدآذان نے سو فیصد نمبر حاصل کئے۔ ڈاکٹر امتیاز چوہدری کو ان کے بیٹے کی کامیابی پر صحافیوں اور سماجی شخصیات نے مبارکباد پیش کی اور آئندہ بھی ایسے کامیابی کیلئے دعا کی۔