راجہ اویس خالد نے بزرگ لیگی رہنما چوہدری خادم کو اپنا وعدہ یاد دلا دیا

0 148

سوہاوہ: راجہ اویس خالد نے بزرگ لیگی رہنما چوہدری خادم کو اپنا وعدہ یاد دلا دیا، گزشتہ الیکشن میں سینکڑوں افراد کی موجودگی میں چوہدری خادم نے اگلی بار مجھے سپورٹ کرنے کا عہد کیا تھا، اگلی باری آ چکی میں نے کاغذات نامزدگی جمع کر دیے اب عہد پورا کیا جائے۔ راجہ اویس خالد

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ میں راجہ محمد اویس خالد سابق ایم پی اے کے گھر الیکشن 2018 میں ٹکٹ کی غلط تقسیم کے وقت پورے ضلع جہلم کی قیادت کا اکٹھ ہوا۔

اکٹھ میں چوہدری خادم حسین سابق ایم این اے،چوہدری لال حسین سابق ایم پی اے، چوہدری ندیم خادم سابق ایم پی اے، چوہدری بوٹا جاوید ضلعی صدر مسلم لیگ ن، چوہدری راشد گھرمالہ، راجہ مبارک کیانی، راجہ افراسیاب خان، ڈاکٹر بشیر احمد، چوہدری امجد، راجہ نزاکت، راجہ علی آف سلطان پور وغیرہ کی موجودگی میں راجہ محمد اویس خالد سے اپنی پارٹی کیلئے بھرپور حمایت چاہی اور مجبور کیا کہ آپ کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود آپ قومی اسمبلی کیلئے ہماری سپورٹ کریں۔

بالآخر اس طویل انتہائی اہم اجلاس کے بعد اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف، میاں حمزہ شہباز شریف کے بے حد اصرار پر اور پارٹی کے وسیع تر مفاد میں اُنکی بھرپور سپورٹ کی۔

راجہ اویس خالد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کے بزرگ سیاستدان چوہدری خادم میرے لئے انتہائی قابل احترام ہیں، آج ان کے میرے ساتھ کیے ہوئے وعدے کو وفا کرنے کا وقت ہے اس سلسلے میں میں بہت جلد ان کے گھر جاؤں گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.