گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج سوہاوہ میں ناکارہ مشینوں کی نیلامی، 5 امیدواروں میں نیلامی کا سخت مقابلہ

0 57

سوہاوہ: گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج سوہاوہ کی بلڈنگ کو خطرناک قرار دینے کے بعد کالج کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے لیے کالج میں اضافی سامان مشینری جو قابل استعمال نہیں رہی اس کی نیلامی کے لیے موثر تشہیر کی گئی جس کے بعد ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیوٹا کی زیر نگرانی پرنسپل ٹیکنکل کالج نے سامان کی نیلامی کی جس میں پانچ امیدواروں نے حصہ لیا۔

نیلامی ایک لاکھ نوئے ہزار سے شروع ہوئی جو کہ گجرات کے امیدوار نے چار لاکھ دس ہزار میں اپنے نام کی جبکہ ٹیکس کی رقم ڈال کر یہ رقم چھ لاکھ روپے تک پہنچ جائے گی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سے کالج کے لیے مشینری خریدی جائے گی۔

سوہاوہ میں 1980 میں بننے والے ٹیکنکل کالج کی بلڈنگ کا پی سی ون منظور ہونا کسی بڑی خوشخبری سے کم نہیں جبکہ بچوں اور بچیوں کے لیے ایک ہی جگہ پر کالج بننا اہلیان سوہاوہ کے لیے بہت بڑا تحفہ ثابت ہو گا جس سے نہ صرف کرایہ پر حاصل کی گئی بلڈنگ سے ہونے والے اضافی اخراجات ختم ہو جائے گے بلکہ ہنر مند بنانے کے لیے جدید کورسیز کا بھی آغاز ہو گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.