میونسپل کمیٹی سوہاوہ نے شہریوں کیلئے وبال جان بننے والے گڑھوں پر آنکھیں بند کر لیں

0 39

سوہاوہ: میونسپل کمیٹی سوہاوہ نے شہریوں کے لیے وبال جان بننے والے گڑھوں پر آنکھیں بند کر لیں۔

گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ فضائل مدثر نے سوہاوہ شہر میں دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے مگر میڈیا اور عوامی حلقوں کی طرف سے مسلسل نشاندہی کے باوجود انتظامیہ نے ان گڑھوں سے آنکھیں چرا رکھی ہیں۔

ایک طرف شہر کو خوبصورت بنانے کی غرض سے لاکھوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جس کی سوشل میڈیا پر دھڑلے سے تشہیر بھی جاری ہے لیکن ڈپٹی کمشنر جہلم کے احکامات پر عمل کرنے کے بجائے انتظامیہ محض فوٹو سیشن پر زور دے کر عوامی مسائل سے آنکھیں چرا رہی ہے۔

زیر نظر تصویریں شہر کی سب سے مصروف گلیوں کی ہیں جہاں سے روزانہ نہ صرف طالبات بلکہ شہری بھی گزرتے ہیں اور آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں مگر انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہو رہی ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم جنہوں نے آتے ہیں جہلم شہر میں ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کروائے ہیں اس کی بڑی وجہ ان کی عوامی مسائل میں دلچسپی لینا ہے جبکہ دوسری طرف چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سوہاوہ محض فوٹو سیشن تک محدود ہیں۔

عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل انتظامیہ کو عوامی مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ کرنے کے احکامات صادر فرمائیں اور ان گڑھوں پر از خود نوٹس لے کر ان کے کور لگوائے جائیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.