سوہاوہ میں الفلا ح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0 46

سوہاوہ: الفلا ح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کافری چیک اپ اور ادویات دی گئیں، کیمپ میں ماہر ڈاکٹرزچائلڈ سپیشلسٹ، آئی سپیشلسٹ اور فزیو تھراپسٹ کی ٹیم نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الفلا ح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام دیوان حضوری تحصیل سوہاوہ میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ میں سینئر ڈاکٹرز نے شرکت کی اور سینکڑوں مرد و خواتین کا چیک اپ اور فری ادویات دی گئیں۔

الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لیے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.