سوہاوہ اور جلالپور شریف میں اڑیال اور مرغابی کا شکار کرنے والے 2 شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار

0 75

سوہاوہ: سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پرمحکمہ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکاریوں کیخلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے اور جس کے نتیجے میں سالٹ رینج ریجن سے اڑیال اور مرغابی کے غیر قانونی شکار میں ملوث دو شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیل کے مطابق سالٹ رینج ریجن میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف زاہد علی کی سر براہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع جہلم عمران احمد نے وائلڈ لائف سٹاف ڈیال چیک پوسٹ اور سی بی او سٹاف کے ہمراہ ایک کامیاب کارروائی کے دوران تحصیل سوہاوہ سے اڑیال کا ایک غیر قانونی شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک ذبح شدہ اڑیال اپنی تحویل میں لے لیا اور ملزم کے خلاف چالان مرتب کرکے عدالت میں پیش کیا اور مزید تحقیقا ت کیلئے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ حاصل کر لیا۔

ضلع جہلم میں ایک دوسری کامیاب کارروائی کے دوران وائلڈ لائف سٹاف جلالپور چیک پوسٹ نے دریائے جہلم میں مرغابی کے غیر قانونی شکار میں مشغول ایک شخص کو گرفتار کر لیا تاہم ملزم کی جانب سے کیس کمپاؤنڈ کرنے کی درخواست پر ملزم سے مبلغ ستر ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میںوصول کرکے کیس نمٹا دیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.