سوہاوہ: نیلی پہاڑ محکمہ جنگلات کی عدم توجہ کی وجہ سے لکڑہاروں کے ہتھے چڑھ گیا

0 66

سوہاوہ: نیلی پہاڑی نزد شاہ سفیر تحصیل سوہاوہ کے قریبی لکڑہاروں نے جنگل کو ویران بنا دیا، جگہ جگہ سے درخت کاٹ کر ہوٹلوں کو سپلائی شروع کردی۔

موجودہ چوکیدار جنگل (سپاہی) لمبی تان کر سو گیا کیونکہ جب جیب ہو بھاری پھر کیوں کریں نوکری سرکاری۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سپاہی بھاری نظرانے لے کر لکڑہاروں کو آشرباد دے رہا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر محکمہ لمبی تان کرسویا رہا تو جنگلات کا صفایا ہو جائے گا۔مقامی جنگلات کے سپاہی نے لوگوں کو دھمکیاں دینا بھی شروع کر دی، جو ہوسکتا ہے کر لو تمام سینئر آفیسر مجھ سے منتھلی لیتے ہیں۔

مقامی لوگوں نے ایس ڈی او سوہاوہ اور ڈی ایف او جہلم سے اپیل ہے کہ اس بات کا نوٹس لیا جائے تاکہ جنگلات کو نکمے سپاہی اور لکڑہاروں سے بچایا جائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.