ڈومیلی پولیس نے 2 چوروں کو گرفتار کر لیا، 85 ہزار روپے برآمد

0 46

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی کارروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، 85 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں انچارج چوکی کسیال صداقت علی اور ایس ایچ او ڈومیلی ناصر محمود نے چوری کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کی شناخت مدثر اور شہزاد کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے 85 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے، برریمانڈ ملزمان سے مزید برآمدگی متوقع ہے۔

اے ایس پی سوہاوہ حافظ معاذ الرحمٰن نے ڈومیلی پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.