سوہاوہ کے قریب موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر خاوند زخمی

0 103

سوہاوہ: پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کے سامنے موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کی فیملی کے ساتھ مسلح ڈکیتی، مزاحمت پر خاوند زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے علاقہ پنڈ متے خان کے رہائشی میاں بیوی گوجرخان سے سوہاوہ آ رہے تھے کہ پنڈ متے خان کے قریب پنجاب پٹرولنگ چوکی کے سامنے دو مسلح نوجوانوں نے میاں بیوی سے گن پوائنٹ پرس چھننے کی کوشش کی۔

مزاحمت پر خاوند موٹرسائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.