ڈومیلی میں چھینی گئی کوسٹر نے باپ بیٹے کو کچل دیا، بیٹا شدید زخمی، والد محفوظ رہا

سوہاوہ: ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں کوسٹر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، بیٹاشدیدزخمی جبکہ والدمحفوظ رہا، حادثہ ڈومیلی کے علاقہ شاہ جھنڈ چوک پر صبح کے وقت تب پیش آیا جب مغل آباد سے گن پوائنٹ پر کوسٹر چھین کرنامعلوم افراد بھاگ رہے تھے تو شاہ جھنڈ چوک پر موٹرسائیکل کوٹکرماردی۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں بوکن کے رہائشی افراد نے مغل آباد سے گن پوائنٹ پر کوسٹر کو چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ شاہ جھنڈ چوک پر تیز رفتاری کے باعث کوسٹر نے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا کو کچل دیا۔والد محفوظ رہاجبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیاجس کو گہری چوٹیں آئیں۔
نوجوان کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نوجوان بڑاگواہ سے ڈومیلی نجی کالج میں جارہاتھا۔ کوسٹر پر مبینہ طور پر اندھادھندفائرنگ بھی کی گئی۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی نازیہ کوثر نے دبنگ کارروائی کرتی ہوئے تین ملزمان کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیاگیا۔
شاہد محمود ولد محمد شریف ساکن ڈھوک کھبل داخلی پدھری نے تھانہ میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ میں اپنے سکول موجود تھاکہ سات افراد آئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر میری کوسٹر نمبری 6188 لے کرفرار ہوئے، میں پیچھے گیاتو انہوں نے مجھ پر فائر کردیئے اور میں بال بال بچ گیا۔
شاہد نے بتایا کہ وجہ عناد میرا اور خرم کا لین دین تھا جس پر تھانہ ڈومیلی پولیس نے پانچ نامزد اور دو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ نامزد ملزمان میں عاطف، عامر، خرم شہزاد سکنائے بوکن، عدنان، سعد ساجن کوٹیام شامل ہیں۔