سوہاوہ کا رہائشی شخص کامونکی میں اغواء، مغوی کی بازیاب کیلئے لواحقین کا ڈومیلی موڑ پر احتجاج

سوہاوہ کا رہائشی شخص کامونکی میں اغواء، مغوی کی بازیاب کیلئے لواحقین کا ڈومیلی موڑ پر احتجاج، احتجاج میں شریک لوگوں نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جنہوں نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب، چیف جسٹس پاکستان اور آرمی چیف سے بازیابی کامطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے گاؤں کلرہ کے رہائشی چوہدری محمدنواز کولاپتہ ہوئے ایک سال ہونے کو ہے لیکن تاحال کچھ نہ پتاچل سکا۔ چوہدری محمدنواز کو زمین کے تنازعہ پر کامونکی سے اغوا کیاگیالیکن مقامی پولیس چوہدری محمد نواز کے لواحقین کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کر رہی۔
کچھ روز قبل ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا، اس نے انکشاف تھاکہ چوہدری محمدنواز کو قتل کر کے نہر میں پھینک دیا، نہر میں ریسکیو آپریشن بھی کیا گیا لیکن اس کا کوئی سرا نہیں ملا۔ بعدازاں گرفتار ملزم نے عدالت میں اپنا موقف تبدیل کردیا اور کہاکہ میں اس شخص کو نہیں جانتانہ ہی ان کے ساتھ کسی قسم کاکوئی واسطہ ہے جس پر معزز عدالت نے ملزم کو بری کردی۔
اس کے بعد اب دوبارہ چوہدری محمدنواز کے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے ڈومیلی موڑ جی ٹی روڈ پر احتجاج کیاجس میں لواحقین اور اہل علاقہ میں وزیراعظم پاکستان،وزیراعلی پنجاب،وفاقی وزیر داخلہ، چیف آف آرمی سٹاف، چیف جسٹس پاکستان اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ وہ نوٹس لے کر چوہدری محمدنواز کو بااثر افراد سے بازیاب کرایاجائے کیوں کہ پولیس کسی قسم کا تعاون نہیں کررہی، پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔