حلقہ پی پی 25 میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام کروائے۔ راجہ یاور کمال

0 39

ڈومیلی کے علاقہ کربک میں 2 کروڑ 77 لاکھ سے زائد کی رقم سے تیار ہونے والے دو سو فٹ کازوے پُل کا سابق ایم پی اے راجہ یاورکمال نے افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت و نعت پاک سے کیاگیا، پنڈال پہنچنے پر سابق ایم پی اے راجہ یاورکمال کا شاندار استقبال کیاگیا۔

افتتاحی تقریب میں راجہ معروف عابد سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف، راجہ طاہر کیانی، راجہ وقار کیانی، راجہ رفعت، راجہ مختار کیانی، راجہ ظہورکیانی، راجہ عادل اور راجہ اشتیاق سمیت دیگر پاکستان تحریک انصاف کی علاقائی شخصیات نے شرکت کی۔

اہلیان کربک نے سابق ایم پی اے راجہ یاورکمال کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، کہا یہ ہمارے علاقہ کا دیرینہ مسئلہ تھاجب بارش ہوتی تو ہم گھروں تک محدود ہو کر رہ جاتے تھے، لیکن راجہ یاور کمال کی خصوصی کاوش سے آج الحمداللہ ہماری مصیبت کو حل کر دیا۔

سابق ایم پی اے راجہ یاورکمال نے شرکاء سے خطاب میں کہاکہ حلقہ پی پی 25 میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام کروائے میرا مخالفین سے چیلنج ہے کہ موازنہ کر لیں، علاقہ کی خدمت میری اولین ترجیح ہے آئندہ الیکشن میں عوام کی دعاؤں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرا فرض تھا عوام کی خدمت کرناکیوں کہ اپ لوگوں کی وجہ سے ہی میں ایم پی اے بنا،ہماری دورِ حکومت میں مجھ سے علاقے کی بہتری کے لیے جو ہوسکاوہ کیا،سڑکوں کے جال بچھائے انشاءاللہ اگر دوبارہ اقتدار ملا تو ضرور مزید جو کام رہ گئے ان کو اولین ترجیح بنیادوں پر حل کروں گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.