میونسپل کمیٹی سوہاوہ میں سیاسی بھرتیوں کے خلاف شہری عدالت پہنچ گئے

0 58

سوہاوہ: میونسپل کمیٹی سوہاوہ میں سیاسی بھرتیوں کے خلاف شہری عدالت پہنچ گئے، سابق ایم پی اے اور ایم این اے کے درمیان بھرتی کی لڑائی پر تیسری قوت نے اپنا الو سیدھا کر لیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے کے دعویدار نے دس کے دس اپنے سیاسی سپورٹرز کو بھرتی کروا دیا جبکہ درخواستیں دینے والوں کی درخواستوں کو ردی کی نوکری میں ڈال دیا گیا۔

ایک طرف تحریک انصاف میرٹ انصاف اور کرپشن کے خاتمے کی دعویدار ہے جبکہ دوسری طرف اس کے ٹکٹ کے مضبوط امیدوار نے الیکشن سے قبل ہی اپنی ووٹیں سیدھی کرنے کے لیے سوہاوہ میں سرکاری ادارے میں اپنی مداخلت کا آغاز کر کے یہ ثابت کر دیا کہ ہمیشہ کی طرح ان کو بھی اپنے مفادات عزیز ہونگے، میرٹ اور انصاف محض نعروں اور تقریروں میں ہی اچھا لگتا ہے۔

میرٹ پر بھرتی کے منتظر اُمیدواروں نے عدالت کا رجوع کر لیا اور بھرتیوں کے خلاف مقامی عدالت میں کیس دائر کر دیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.