والدہ پر تشدد کرنے والے دو بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار

0 14

راولپنڈی: کھلی کچہری میں خاتون کی درخواست پر سی پی او شہزاد ندیم نے تشدد کرنے والے دو بیٹوں کے خلاف نوٹس لے لیا، ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے کھلی کچہری میں بیٹوں گلفراز اور شمریز کے خلاف تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی درخواست دی تھی۔

درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ملزمان کے خلاف تحفظ والدین آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم گلفراز کو گرفتارکرلیا گیا۔

سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ والدین پر تشدد افسوس ناک اور ناقابل تصور ہے، ایسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزم شمریز کی گرفتاری کے لیے ریڈز کیے جارہے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.