غیر قانونی شکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، لاکھوں روپے جرمانہ

0 12

چکوال: سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹرجنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سالٹ رینج سجادحسین کی سربراہی میں وائلڈ لائف سٹاف ضلع چکوال نے تیتر کا غیر قانونی شکار کرنے پر 4 شکاریوں کو ایک لاکھ تہتر ہزار روپے جرمانہ، وائلڈلائف سٹاف ضلع تلہ گنگ نے بھی 4 شکاریوں کو ناجائز شکار تیتر کی مد میں مبلغ 55 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کرکے کیس نمٹا دئیے۔

اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بہاولنگر منور حسین نجمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہارون آباد اور فورٹ عباس سے ایئر گن کیساتھ جنگلی پرندوں کے شکار میں مشغول دو غیرقانونی شکاریوں کو 25ہزار روپے جرمانہ کرکے کیس نمٹادئیے۔

مزید براں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ڈیرہ غازی خان ریجن محمد حسین گشکوری کی سربراہی میں وائلڈلائف ریجنل اسکواڈ نے رکھ خان پور وائلڈلائف سینگچوری سے سرکنڈا و کائی کاہنا کاٹنے والے 03افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 15 بنڈل سرکنڈا وغیرہ، 6 درانتیاں اور 2 لوڈر رکشے اپنی تحویل میں لیکر مزید کارروائی کیلئے افسران کے سپرد کردیے جبکہ گھنے جنگل کی آڑ میں ان کے 3 مزید ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یاد رہے کہ وائلڈلائف ایکٹ کی رو سے وائلڈلائف سینگچوری میں فانا و فلورا کو نقصان پہنچانا قطعاً جرم ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.