پولیس کا کریک ڈاؤن، 3 لیڈی منشیات سمگلرز سمیت 7 ملزمان گرفتار

0 21

راولپنڈی: پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے کریک ڈاؤن کر کے 3 لیڈی منشیات سمگلرز سمیت 7 ملزمان گرفتار کر لئے۔

دھمیال پولیس نے ملزمہ پھل زرین سے 1 کلو 600 گرام ہیروئن، صدر بیرونی پولیس نے ملزمہ ارم بانو سے 560 گرام چرس اور ملزمہ مقصودہ سے 560 گرام چرس برآمد ہوئی۔

نصیرآباد پولیس نے ملزم عبدالنبی کو گرفتار کر کے ملزم سے 515 گرام چرس برآمد کر لی۔ روات پولیس نے ملزم شاہد کو گرفتار کرکے ملزم سے 48 بوتل شراب برآمد کر لی۔

دھمیال پولیس نے ملزم ایلیاء کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 15 لیٹر شراب برآمد کی، پیر ودہائی پولیس نے ملزم رستم کو گرفتار کر کے ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.