چکوال: پراپرٹی ایسوسی ایشن کا ایف بی آر کے خلاف احتجاج

0 19

چکوال:‌ چیئرمین فیڈریشن آف پاکستان رئیلٹرز مسرت اعجاز خان کی ہدایت پرپراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن ضلع چکوال ایف بی آر کی طرف سے لگائے جانےوالے نئے ظالمانہ ٹیکسوں کیخلاف سراپا احتجاج بن گئی۔

چکوال پریس کلب کے باہر مظاہرے کی قیادت پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری مظہر حسین نے کی جبکہ اس موقع پر پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز کے نائب صدر قاضی محمد اکبر ، خرم عباسی ٹونی، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری امجد حسن علی ، عوامی تحریک کے ساجد اعوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پراپرٹی ڈیلرز نعرہ بازی کرتے ہوئے پریس کلب سے تحصیل چوک تک گئے ۔ اس موقع پر قاضی محمد اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے تاجر طبقے پر ظالمانہ ٹیکس کسی طور پر بھی درست نہیں ہے جبکہ تاجر طبقہ پہلے ہی بلواسطہ طور پر اربوں روپے کے ٹیکس قومی خزانے میں جمع کرارہا ہے۔

ضلعی صدر چوہدری مظہر حسین نے اس موقع پر اعلان کیا کہ کہ اگر ٹیکس واپس نہ لیے گئے تو اسلام آباد پارلیمنٹ کے باہر ملک گیر مظاہرہ کیاجائے گا جس میں ملک بھر کے پراپرٹی ڈیلرز شرکت کریں گے اور پارلیمنٹ کے باہردھرنا دیں گے۔

اس موقع پر سرپرست اعلیٰ رئیل اسٹیٹ یونین سید ساجد حسن شاہ، سینئر نائب صدر طاہر قاسم گوندل، جنرل سیکرٹری قاضی عامر ذوالفقار، سیکرٹری فنانس راجہ ناصر محمود، سیکرٹری اطلاعات محمد مختار بندیال، معاون سیکرٹری اطلاعات قاضی صدیق الفاروق، جمیل بالم، پریس سیکرٹری شفقت یزدانی، ملک محمد ثقلین،وحید اللہ خان، محمد سرفراز مغل، آصف پہلوان، قاضی عمران،ملک طفیل منڈے، فہیم رضا، راجہ احتشام،محمد فیاض احمد فیضی، نمبردار الطاف حسین اور پراپرٹی ڈیلرز حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.