ملکوال پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ پکڑ لیا، 10 موٹرسائیکلیں برآمد

0 8

منڈی بہاؤالدین ڈسڑکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایت پر پولیس تھانہ ملکوال کی موٹرسائیکل چور گینگ سرغنہ اشفاق عرف شقو سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیت کے 10 موٹر سائیکل برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف ملکوال پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایت پر ڈی ایس ہی سرکل ملکوال شبیر اعوان کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملکوال میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی اشفاق عرف شقو گینگ کو اسکے سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 10 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر کے انکے مالکان کے حوالے کر دیئے ہیں، ملزمان موٹرسائیکل چوری کر کے ضلع چکوال راولپنڈی، جہلم کے علاقوں میں فروخت کر دیا کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان میں اشفاق عرف شقو ساکن میانی ضلع سرگودھا، باسط علی ساکن ڈھکو چکوال، ظہیر عباس اور ساجد محمود ساکن روپ وال چکوال شامل ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.