راولپنڈی: ڈکیتی، چوری کی وارداتیں جاری، شہری نقدی، زیورات سے محروم

0 13

راولپنڈی:‌ ڈکیتی ،چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے۔

تھانہ گنجمنڈی کو عمران خان نے بتایا کہ ارجن نگر میں میرے گھر سے 70 لاکھ روپے مالیتی 40 تولہ وزنی طلائی زیورات چوری ہوگئے۔

تھانہ ائر پورٹ کے علاقے گلزارقائدمیں تین مسلح موٹر سائیکل سوار تاجر سے سات لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کرفرار ہو گئے۔

پولیس کوتاجر خداداد نے بتایا کہ میں اپنے گھر کے قریب گاڑی کھڑی کررہا تھا کہ تین موٹرسائیکل سوار ڈاکو آئے اور مجھ سے گن پوائنٹ پر رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

تھانہ صادق آباد کو رمشاء ظہور نے بتایا کہ میٹرو بس میں سفر کے دوران شمس آباد میں میرا موبائل فون چوری ہوگیا۔

تھانہ وارث خان کو فہد محمود نے بتایا کہ امر پورہ چوک میں بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر دو مسلح افراد نے مجھ سے دو ہزار روپے کی نقدی، موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ چھین لئے۔

تھانہ نیو ٹائون کو مقبول عبداللہ نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ میں میری جیکٹ کی جیب سے 70 ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل فون چوری کرلئے گئے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.