راولپنڈی اسلام آباد سے چھ لڑکیوں سمیت 10 افراد اغواء

0 176

راولپنڈی اسلام آبادکے مختلف علاقوں سےچھ لڑکیوں سمیت 10افراد کواغواءکر لیا گیا۔

تھانہ ٹیکسلاکو صدام حسین نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ (ز) بی بی عمر 19سال گزشتہ رات سے گھر سے غائب ہے ۔ ساجد اس کواغواء کر کے لے گیا۔

تھانہ ٹیکسلاکو جلال حسین شاہ نے بتایاکہ اس کی ہمشیر ہ (م) بی بی گھر سے مارکیٹ کا بتا کر گئی جو کہ واپس نہ آئی جس کوکسی نے اغواکرلیا۔

تھانہ ٹیکسلاکو فرید اللہ نے بتایا کہ 30دسمبر کی رات ایک بجے چندنامعلوم افراد جن میں سے 3افراد کالی وردی میں ملبوس اور 5سادہ کپڑوں میں تھے اور ان سب کے پاس اسلحہ بھی تھا زبردستی گھر میں داخل ہوکر اس کے بھانجے ذاکر اللہ کو گھسیٹ کر اپنے ساتھ لے گئے۔

تھانہ صدربیرونی کو محمد شیرین نے بتایاکہ اس کی17 سالہ بھانجی(ع)بیگم کو انور خان نامی لڑکے نے اغوا کرلیا۔

تھانہ صدربیرونی کو افتخار حسین نے بتایاکہ اس کی 17 سالہ چھوٹی ہمشیرہ (ع) گھر موجود نہ تھی ،اسے کسی نے اغوا کرلیا۔

تھانہ دھمیال کو منیراختر نے بتایاکہ اس کا بھتیجا زین علی جو صبح سکول پڑھنے کے لیے گیا اور واپس گھر نہ آیا ۔تھانہ آبپارہ کو محمدعمران چودھری نے بتایاکہ اس کی بیوی (ش) اوربیٹی (ع)عمر دس سال کوکسی نے اغواکرلیا۔

تھانہ کھنہ کوفیصل محمودنے بتایاکہ اس کاچھوٹابھائی خلیل احمد،ثاقب نامی شخص کے پاس کام کرتاتھا جو لاپتہ ہوگیا مجھے شبہ ہے کہ ثاقب نے اسے غائب کردیاہے۔

تھانہ سہالہ کونثارامجد نے بتایاکہ توصیف حیدر بطورسیفٹی انجینئرمال میں کام کرتاتھا جو9جنوری سے لاپتہ ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.