پیپلز پارٹی محنت کش طبقے کی جماعت ہے، پرویز اشرف

0 163

گوجرخان:‌ سپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے حلقے گوجر خان میں ڈھوک چوہان کا دورہ کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ڈھوک چوہان میں نوید چوہان کی رہائش گاہ پر شمولیت پروگرام میں شرکت کی۔

اس موقع پر گوجر خان سے نوید چوہان نے اپنی برادری کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ و ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی گوجر خان نوید چوہان نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا استقبال کیا۔

راجہ پرویز اشرف نے نوید چوہان کو شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہا اور انکا شکریہ ادا کیا۔ راجہ جاوید اشرف اور خرم پرویز راجہ بھی اسپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں، مزدور اور محنت کش طبقے کی جماعت ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.