اعتماد کا ووٹ نہ دینے پر مومنہ وحید کے گھر پر پی ٹی آئی کا احتجاج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رکن صوبائی مومنہ وحید کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے پر طلباء تنظیم انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریش (آئی ایس ایف) راولپنڈی کے نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
آئی ایس ایف راولپنڈی کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ سے کھلواڑ اور کپتان سے غداری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
آئی ایس ایف راولپنڈی کے نوجوانوں نے تحریک انصاف کی منحرف رکن ایم پی اے مومنہ وحید کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ایم پی اے مومنہ وحید نے پارٹی مینڈیٹ کے خلاف جا کر وزیر اعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیا تھا۔ان پر 5 کروڑ روپے میں ووٹ بیچنے کا الزام ہے۔#کراچی_کپتان_کا pic.twitter.com/Yi4bOGU0AP
— PTI Rwp Official (@PTIOfficialRWP) January 14, 2023
آئی ایس ایف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ضمیر فروش مومنہ وحید کو عمران خان سے غداری مہنگی پڑگئی، لوٹے گھر میں محسور ہو کر رہ گئے۔
آئی ایس ایف راولپنڈی کے نوجوان اور اہل علاقہ نے مومنہ وحید گھر کے باہر شدید احتجاج کیا۔
مومنہ وحید جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ مخصوص نشست پر ایم پی اے ہیں۔
مومنہ وحید سمیت چار دیگر پی ٹی آئی ایم پی ایز نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیا تھا۔