مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے، راجہ بابر کرامت

دولتالہ: مسلم لیگ ن سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے۔ بڑھاپا لیگ نے تحصیل گوجرخان میں مسلم لیگ ن کو دھڑوں میں تقسیم کیا۔ من پسند افراد کو نوازنے والے کس منہ سے مسلم لیگ ن کی وفاداری کے دعو ے کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ بابر کرامت نے پریس کلب دولتالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 10 سال تک اقتدار کے مزے لینے والے ق لیگ کی نوکری کرتے رہے اور پھر اقتدار کی خاطرمسلم لیگ ن زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے لیگی پارٹی کی ساخت اور وقار کو داغ دار کر رہے ہیں اعلی قیادت کو سوچنا ہوگا آنے والا دور نوجوانوں کا ہے جلد نوجوانوں کا ورکر کنونشن منعقد کیا جائے گا والد محترم کی وفات کے باعث ورکر کنونشن ملتوی کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سیاست چمچوں کھڑچوں کو نوازنے کا نام نہیں بلکہ یہ ایک انتہائی زمہدارانہ فعل ہے جسے نیک نیتی اور صدق دل سے خالصتا عوام اور علاقے کے لیے عبادت سمجھ کے کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی جماعت کا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں لیکن پڑھاپا لیگ اپنی سیاست بچانے کے لیے نوجوانوں کو آگے نہیں آنے دے رہی یہ ایک سوچی سمجھے سازش ہے کہ اگر پڑھے لکھے، باشعور ار با کردار نوجوان آگئے تو ہماری سیاست دفن ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پڑھاپا لیگ کی سیاست کو دفن کرنے کے لیے ہم نے کفن پہن لیا ہے مسلم لیگ ن ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے جو ہمیں میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز نے دیا ہے اور ہم اس نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس موقع پر سابق امیدوار نعما ن کیانی،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے رہنما عمر صغیر بھی انکے ہمراہ موجود تھے قبل ازیں انہوں نے پریس کلب دولتالہ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔