راولپنڈی؛معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں

0 49

راولپنڈی میں شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ریسٹورنٹس، کریانہ اسٹورز، بیکریز اور دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ مضرِصحت خوراک فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے معائنے کے دوران مضرِ صحت، زائد المیعاد اور ملاوٹی مصالحہ جات کےدرجنوں پیکٹس کو برآمد کرتے ہوئے موقع پر تلف کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹیکسلا میں کریانہ اسٹور میں بھاری مقدار میں ملاوٹی مصالحہ جات برآمد کرلئے گئے جس کے بعد 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہےجبکہ 2 ریسٹورنٹس میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے پران کےخلاف سخت کارروائی کی گئی ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدشر ریاض کا کہنا ہے کہ قوائد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 4 دودھ بردار گاڑیوں کے مالکان پر 85 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا ہےجبکہ معمولی نقائص پر 56 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.