آٹا سیل پوائنٹ پر ڈکیتی، ڈاکو سوا 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

0 141

راولپنڈی: تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں آٹا سیل پوائنٹ پر مسلح ڈاکو ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے 3 لاکھ 25 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈکیتی کے واقعے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کر کے ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

کالر کے مطابق 2 موٹر سائیکل سوار رتہ امرال کے علاقے میں آٹا سیل پوائنٹ اسٹاف سے واردات کر کے فرار ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں، حالات اور واقعات کی روشنی میں واقعے کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.