ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں کے چھری کے وار سے نوجوان زخمی

0 59

راولپنڈی کے علاقے بنگش کالونی میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نوجوان کو چھری کے وار شدید زخمی کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے راہ گیر سے موبائل اور نقدی چھینے کی کوشش کی تو شہری کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نوجوان کے پیٹ میں چھری مار دی۔ جس سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی شہری کو ریسکیو کی ٹیم نے ہسپتال منتقل کردیا زخمی شہری کی شناخت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 23 سال ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.