ٹرین کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی

0 24

راولپنڈی کے علاقے چکلالہ میں ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص ٹرین کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی معلومات میں انکشاف ہوا ہے کہ فیصل شہزاد نامی شخص مبینہ طور پر ٹرین کی پٹری کراس کررہا تھا جب وہ ٹرین سے ٹکرایا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے بینظیر بھٹو ہسپتال میں شفٹ کر دیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہپستال منتقل کر دیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.