راولپنڈی میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں، شہری نقدی زیورات سے محروم

راولپنڈی: ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں شہریوں کونقدی، زیورات، 5 گاڑیوں، 10موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔
تھانہ رتہ امرال کو عمر وحید نے بتایا کہ ڈھوک مٹکیال میں میرے گھر سے دس لاکھ روپے کی نقدی اور دولاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کرلئے گئے۔
تھانہ پیر ودہائی کو شیراز احمد نے بتایا کہ فوجی کالونی میں تین موٹر سائیکل سواروں نے مجھ سے اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی چھین لی،تھانہ نیوٹائون کو شہریار احمد نے بتایا کہ دو موٹرسائیکل سواروں نے مجھ سے ایک لاکھ10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لئے۔