کہوٹہ اور گوجرخان میں آٹا سیل پوائنٹس بڑھا دئیے گئے

0 70

گوجرخان، کہوٹہ:‌ کہوٹہ میں آٹے کے بحران پر قابو پانے کیلئے 2000 سے بڑھا کر 6000 بیگ روزانہ کر دیئے گئے۔ تاجر اپنا سامان حدودکے اندر رکھیں۔ کہوٹہ شہر سمیت تحصیل بھر میں 25دیہات اور گاو ں میں آٹا سیل پوائنٹ مقرر کر دیئے گئے۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر نہ صرف بھاری جرمانے،چالان ہونگے بلکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو جیل کی ہوابھی کھانا پڑے گی۔

ادھر اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان وقاص اسلم کی ڈیمانڈ پر گوجرخان کے آٹا کے کوٹے میں اضافہ کر دیا۔قبل ازیں 6 سیل پوائنٹس کیلئے 200 تھیلے فی پوائنٹ آٹا فراہم کیا جا رہا تھا جس میں اب اضافہ کر کے 15پوائنٹس اور فی پوائنٹ 300تھیلے کر دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 4500 تھیلے فراہم کئے جائیں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.