راولپنڈی میں 2021ء کی نسبت 2022ء میں حادثات کم ہوئے، سی ٹی او

راولپنڈی میں 2021کی نسبت سال 2022 میں حادثات میں واضح کمی واقع ہوئے۔
چیف ٹریفک آٖفیسر راولپنڈی تیمورخان نے کہا ہےکہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی طرف سے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہمات، لاء انفورسمنٹ اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کی بدولت گزشتہ سال ٹریفک حادثات میں کمی دیکھنے میں آئی۔
انہوں نے بتایاکہ 2021 میں راولپنڈی ضلع میں 345جبکہ 2022میں 279 حادثات رونما ہوئے۔