وفاقی حکومت نے گیس مہنگی کر دی

0 17

اسلام آباد وفاقی حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو نئے سال کا تحفہ گیس مہنگی کرنے کی صورت میں دیا ہے ۔ 

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں گیس مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی 2022 سے ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے جولائی 2022 سے گیس 74 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن کیلئے گیس 74.42، جب کہ سوئی سدرن کیلئے گیس 68فیصد سے زائد مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے، سوئی ناردرن کیلئے گیس 406 روپے 28 پیسے اور سوئی سدرن کے لیے 469 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

مجاز اتھارٹی کے فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔ وفاقی حکومت نے چالیس روز میں منظوری نہ دی تو اوگرا کے فیصلے پرازخود عمل درآمد ہوجائے گا، اوگرا اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کےلیے گیس کی اوسط قیمت 545 روپے 89 پیسے ایم ای بی یو ٹی ہے، جس کی نئی قیمت 952 روپے 17 پیسے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن کےلیے گیس کی موجودہ قیمت 692 روپے 63 پیسے ہے، اب نئی قیمت 1 ہزار 161 روپے 91 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اوگرا نے گیس کی قیمت بڑھانے سے متعلق سوئی گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا ہے، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی 2022 سے ہوگا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.