راولپنڈی: ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

0 393

راولپنڈی: ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

تھانہ نصیر آباد پولیس کو سب انسپکٹر شبر خان نے بتایا کہ ایک ڈمپر کی ٹکر سے پیر ودھائی موڑ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تھانہ ٹیکسلا پولیس کو تنزیلہ نے درخواست دی کہ میرا خاوند فیضان موٹر سائیکل پر گھر آ رہا تھا کہ ایک ڈمپر جس کو ڈرائیور سلطان بخش انتہائی تیز رفتاری سے چلاتا ہوا آیا اور موٹر سائیکل کو ہٹ کیا جس سے میرا خاوند جاں بحق ہوگیا۔

تھانہ صدر واہ کینٹ پولیس کو انسپکٹر (ر) محمد لیاقت نے درخواست دی کہ سوزوکی کیری ڈبہ نے نہایت تیز رفتاری سے ہمارے کمپنی کے مینٹی ننس منیجر اللہ دتہ کو ٹکر ماری جس سے وہ زخمی ہوگیا، پولیس نے مقدما ت درج کر لئے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.