بڑے بھائی کے ہاتھوں برطانیہ پلٹ چھوٹا قتل

0 52

گوجرخان:‌ راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے صندل روڈ پر سنگدل بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم خالد شریف نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کر کے چھوٹے بھائی ساجد شریف کو قتل کیا، مقتول ساجد چند روز قبل بیٹے کی شادی کیلئے برطانیہ سے پاکستان آیا تھا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ مقتول کے بیٹے کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم بھی پولیس کی گرفت میں ہے اور مدعی کی جانب سے بتایا گیا کہ میرے تایا اور والد کے درمیان گھریلو تنازع تھا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.