مبینہ پولیس مقابلے میں دو اہلکار زخمی، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک

0 12

راولپنڈی: مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

مبینہ پولیس مقابلہ تھانہ پیرودھائی کے علاقے خیابان نزد آئی جے پی روڈ پر ہوا، زخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں میں صداقت اور علی رضا شامل ہیں جنہیں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری ہسپتال پہنچ گئے، ایس ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس پی راول بھی ہمراہ تھے، سی پی او نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی، نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان اور ایس پی پوٹھوہار طارق محبوب پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر موجود ہیں، ہلاک ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں علاقہ میں سرچنگ کر رہی ہیں۔

سی پی او سید شہزاد ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.