شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے دو ملزمان گرفتار

0 34

گوجرخان:‌ جاتلی پولیس نےشہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں شکیل اور ساجد شامل ہیں،مدعی مقدمہ عمران لطیف نے کہا کہ زمین کے تنازع پر شکیل نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مجھے اسلحہ کی نوک پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، ملزمان کے خلاف صحافی عمران لطیف کی مدعیت میں ایک روزقبل مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ میرٹ پر مقدمہ کی تفتیش کو یقینی بنایا جائےگا،قانون شکنی ناقابل برداشت ہے ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.