سنگین مقدمات میں گرفتارافغان ڈکیت احاطہ عدالت سے فرار

0 29

ضلعی عدالت میں پیشی پر لایا گیا متعدد سنگین مقدمات میں گرفتار افغان ڈکیت پولیس کی تحویل سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈکیت علیم خان سکنہ جلال آباد افغانستان راولپنڈی اڈیالہ جیل سے پیشی پراسلام آبادکی ضلعی عدالت میں لایا گیا اور اس دوران عدالت کی پارکنگ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اسلام آباد پولیس حکام کو اس وقت واقعہ کا علم ہوا جب اڈیالہ جیل راولپنڈی کے متعلقہ افسران نے ٹیلی فون پر بتایا کہ جیل میں جمع کروائے گئے اسلام آباد پولیس کے ملزمان میں سے ایک خطرناک ملزم شامل نہیں ہے۔

جس پر آئی جی نے باز پرس کی تو ماتحت پولیس افسران کی دوڑیں لگ گئیں اور ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ ملزم کی مبینہ طور پر ہتھکڑی کھولی گئی تھی جس کے بعد وہ پوش رہائشی سیکٹر ایف ایٹ میں واقع ضلع کچہری کی پارکنگ سے فرار ہوگیا۔

آئی جی نے بخشی خانہ اسٹاف کے ساتھ متعلقہ تھانہ کی جانب سے غیرمعمولی غفلت برتنے اور فرار ملزم کی گرفتاری میں ناکامی پر شدید برہمی کا اظہارکیا اورفوری رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب آئی جی کے سخت احکامات کے بعد کوتاہی برتنے والے بخشی خانہ کے انچارج انسپکٹر مہر اسلم اورنائب انچارج سب انسپکٹر نور عالم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیا گیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.