راولپنڈی میں ڈاکو راج، چوری کی بھی وارداتیں، شہری نقدی زیورات سے محروم

0 65

راولپنڈی: ڈکیتی، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری نقدی، زیورات، چاندی، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں سے محروم کردیئے گئے۔

تھانہ وارث خان کو محمد عظیم نے بتایا کہ ڈھوک پیراں فقیراں ٹیپوروڈ میں میرے گھر کا تالا توڑ کرڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی اور چاندی مالیتی چھ ہزار روپے چوری کر لی گئی۔

تھانہ صادق آباد کو عاصم محمود نے بتایا کہ راول روڈ پر دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے مالیتی موٹر سائیکل نمبر RIV-682 ہنڈا 125 چھین کر فرار ہوگئے۔

تھانہ رتہ امرال کوساجد علی نے بتایا کہ میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے شو روم میں بیٹھا تھا کہ تین ڈاکو شوروم میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 80 ہزار روپے کی نقدی ،تین موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

تھانہ پیرودھائی کومحمد اسامہ نے بتایا کہ خیابان سرسید میں حنیف کلینک میں دو مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر دس ہزار روپے کی نقدی، 95 ہزار روپے مالیتی تین موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.