ایف آئی اے کی راولپنڈی میں کارروائیاں، تین ملزمان گرفتار

راولپنڈی: ایف آئی اے نے راولپنڈی میں دو الگ الگ کارروائیوں میں قابل اعتراض مواد شیئر کرنے اور مبینہ مالی فراڈ میں مطلوب تین ملزمان گرفتار کر لئے۔
ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل راولپنڈی نے سوشل میڈیاپر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے کے الزام میں محمد زبیر اور محمد ابوبکرکو گرفتار کرکے ملزمان کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا۔
گرفتار ملزمان شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کر رہے تھے جبکہ دوسری کارروائی میں ایف آئی اے نے مالی فراڈ میں ملوث محمد اکرم نامی ملزم گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔